ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الال: 15رکنی ٹولی نے کی آدھی رات کو گھر میں گھس کر توڑ پھوڑاورمارپیٹ

الال: 15رکنی ٹولی نے کی آدھی رات کو گھر میں گھس کر توڑ پھوڑاورمارپیٹ

Mon, 04 Sep 2017 10:14:56    S.O. News Service

منگلورو 3ستمبر (ایس او نیوز) الال درگاہ کے قریب واقع ایک گھر میںآدھی رات کے وقت ایک 15رکنی ٹولی زبردستی گھسنے اور گھر والوں کی پیٹائی کے ساتھ توڑ پھوڑ مچانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق حملے اور توڑ پھوڑ کا یہ واقعہ قاسم نامی شخص کے گھر پر سنیچر کی رات کو پیش آیا۔ مبینہ طور پر قاسم کی تلاش میں تلواروں، خنجروں اور کلہاڑیوں سے لیس 15رکنی ٹولی زبردستی گھرمیں گھس آئی اور حمزہ کو وہاں نہ پاکر اس کے والد قاسم، والدہ میمونہ اور سہیل ا و رامین نامی اس بچوں کی پیٹائی کردی ۔ ساتھ ہی انہوں نے گھر کے دیگر ساز وسامان کے علاوہ دروازے ، کھڑکیا ں وغیر ہ توڑ پھوڑ کر رکھ دیں۔اس حملے میں زخمی ہونے والوں کو علاج کے لئے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔الال پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔
 


Share: